راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں فورسز سے مقابلے کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہادت پانے والے جوانوں میں سپاہی مومن شاہ اور محمد ساجد شامل ہیں، شہید سپاہی مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان اور شہید ساجد کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔واضح رہے کہ تین روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان اور مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
