تازہ تر ین

عثمان بزدار کا تونسہ،کوہ سلیمان کا دورہ پتھریلی زمین پر بیٹھ کر احوال پوچھا،چوٹی کری ماڑ میں سکول بنانے کا اعلان

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول تونسہ شریف شہر کا دورہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار کے دورے سے انتظامیہ بھی لا علم رہی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میںدفعہ 144 پر عملدرآمد کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کورونا وباءکا پھیلا¶ روکنے کے لئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہر میں صفائی، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا گھر آپ سب کے لئے محفوظ ہے -کورونا سے بچنا ہے تو شہری بلا ضرورت باہر نہ نکلیں-کورونا کے خلاف جنگ عوام کے تعاون سے ہی جیتیں گے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال احتیاط کی متقاضی ہے۔آزمائش کے وقت میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے حقیقی مسیحا ہیں۔انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موجودہ صورتحال میں مثالی کردار ادا کررہے ہیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے خدشے کے باوجود دلجمعی سے فرائض سرانجام دینے والے افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔معاشی صورتحال پر پوری نظر ہے۔نادار طبقے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ انصاف امداد پروگرام کے ذریعے بیک وقت لاکھوں خاندانوں کی مالی امداد قومی ریکارڈ ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے تونسہ شریف میں معززین علاقہ اور عمائدین نے ملاقات کی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس سے پاکستان سمیت پوری دنیا کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے – بدلتے حالات میں شہریوں کو بھی اپنے روز مرہ کے معمولات کو بدلنا ہو گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ موذی مرض کو شکست صرف گھر وںمیں رہنے اور سماجی فاصلے رکھنے سے دی جا سکتی ہے – پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کیا ہے -شہری حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کر کے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو محفوظ بنائیں- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ تونسہ شہر کے مسائل پہلے بھی حل کئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے- آپ سے میرا دلی رشتہ ہے -یہ تعلق ہر آنے والے دن مضبوط سے مضبوط تر ہو گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن آج بھی سیاست چمکانے کی کوششوں میں مصروف ہے – پاکستان کے عوام اپوزیشن رہنما¶ں کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں -اپوزیشن جماعتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو یکسر نظر انداز کیا ہے – دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صحافی ملک منصور احمد کی زیر قیادت تونسہ شریف کے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی-صحافیوں کے وفد نے درپیش مسائل سے وزیر اعلی عثمان بزدار کو آگاہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صحافیوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چھوٹے شہروں کے صحافیوں کے مسائل بھی حل کریں گے۔صحافی کالونی کا دائرہ کار بتدریج ڈویژن کی سطح تک بڑھایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت وقت کا تقاضا ہے -کورونا وائرس سے بچا¶ کی احتیاطی تدابیر کی آگاہی میں صحافت کا کردار اہم ہے – ان حالات میں صحافت اور میڈیا کا مثبت کردار لائق تحسین ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائر س کے باعث صحافی بھی ڈاکٹرز کی طرح فرنٹ لائن پر اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج کوہ سلیمان کے علاقے سنگھڑندی کے کنارے چوٹی کری ماڑ کا دورہ کیااوروہاں پر چھوٹے ڈیم کی تعمیر کے مجوزہ منصوبہ کا جائزہ لیا-وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار کو دیکھ کر چوٹی کے ارد گرد آباد قبائلی لوگ جمع ہو گئے-وزیر اعلی عثمان بزدار کی اچانک آمد پرقبائلی لوگوںنے خوشگوار حیرت کا اظہارکیا- وزیر اعلی عثمان بزدار دو گھنٹے پتھریلی زمین پر بیٹھ کر قبائلی لوگوںسے ”حال احوال “ کرتے رہے اور قبائلی لوگوں سے بلوچی زبان میں گفتگوکی- کری ماڑ کے رہائشی لوگوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار سے علاقے میں سکول کے قیام کا مطالبہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کری ماڑ میں سکول بنانے کا اعلان کیا اور کمشنر ڈیرہ غازی خان کو سکول کے قیام کیلئے ہدایات دیں-قبائلی لوگوں نے رابطہ سڑک، گندم اور آٹے کی فراہمی ، ویٹرنری ڈاکٹر اور ادویات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کمشنر اور مقامی انتظامیہ کو کری ماڑ کے لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کا حکم دیا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے بزرگ قبائلی کے ساتھ آنے والی4 سالہ بچی سے ” گپ شپ“کی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے بچی سے بلوچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”تمہارا نام کیا ہے ؟“”تمہارے ابو جان کا کیا نام ہے؟ “4 سالہ بچی نے وزیر اعلی عثمان بزدار سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ”میرا نام راجو بی بی “ہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے راجو بی بی کو نقد رقم بھی دی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ راجو بی بی اور اس علاقے میں بسنے والے ساری بچیاں میری بیٹیوں کی مانند ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدارکافی دیر راجو بی بی سے گفتگو کرتے رہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے بی ایم پی کے اہلکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگوں کو میرے پاس آنے دیں ، یہ سب میرے اپنے ہیں – وزیراعلی عثمان بزدار روانہ ہونے لگے تو ایک بزرگ کوآتے دیکھ کر پھر زمین پر بیٹھ گئے-بابا بگا خان وزیر اعلی عثمان بزدار کو دیکھ کرکھل اٹھے اور باتیں کرتے رہے -وزیر اعلی عثمان بزدارنے بیمار والد کے علاج معالجے کیلئے درخواست لیکر آنے والے نوجوان کی فوری داد رسی کی کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو علاج کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سنگھڑ ندی کے کنارے آبی ذخیرہ کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان کے علاقے میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا بہت پوٹینشل ہے -چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے آبپاشی کے ساتھ پینے کا صاف پانی بھی ملے گا- محکمہ آبپاشی چھوٹے ڈیموں کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہیلی کاپٹر پر کوہ سلیمان کی مختلف سڑکوں اور زیر تکمیل منصوبوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج ڈیرہ غازی خان کے دورافتادہ علاقے وہوا کا دورہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے رورل ہیلتھ سنٹر وہوا کا معائنہ کیا اور سنٹر میں ضروری ادویات ، ویکسین اور طبی سامان کی دستیابی کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے دیہی مرکز صحت کے مختلف شعبے دیکھے اور زیر تعمیر بلاک کا بھی معائنہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے قائم آئسو لیشن وارڈبھی دیکھااور آئسو لیشن وارڈ میں طبی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی- وزیر اعلی عثمان بزدارنے رورل ہیلتھ سنٹر وہوا کو اپ گریڈ کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا اوررورل ہیلتھ سنٹر وہوا کی رابطہ سڑک فوری تعمیر کرنے کا حکم دیا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف اور مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہوا کے ہسپتال میں ایکسرے کلر ڈویلپر، ٹراما سنٹر سمیت صحت کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج تونسہ کے دورے کے بعد کوٹ ادو پہنچے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کا دورہ کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہسپتال میں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے سہولتوں کا بھی مشاہدہ کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے آئسولیشن وارڈ میں ضروری انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کو تمام ممکنہ وسائل دے کر بہتر بنائیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی سید مہدی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain