لاہور (لیڈی رپورٹر) چینل۵ و خبریں گروپ آپ نیوز پیپرز کی جانب سے خبریں رضاکار ٹیم کے قیام پر خراج تحسین‘ ضیاشاہد‘ امتنان شاہد نے ایک قابل تعریف قدم اٹھایا۔ اداکارہ ریما نے کہا کہ ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا خبریں اخبار کی ٹیم نے بڑھ چڑھ کر کام کیا۔ کرونا وائرس کے حوالے سے جس طرح یہ ٹیم کام کررہی ہے اس پر خبریں رضا کار ٹیم کو میری طرف سے سیلوٹ ہے۔ ہلال احمر کے چیئرمین ابرارالحق نے کہا کہ میرا اور خبریں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ خبریں نے میرا اس وقت ساتھ جب میں نے اپنا سہارا ہسپتال شروع کیا تھا اس وقت میری ضیاشاہد اور امتنان شاہد نے بہت مدد کی اور میں آج تک اس وقت کو نہیں بھولتا۔ اس لئے خبریں میرا اپنا ادارہ ہے۔ امتنان شاہد میرے بھائیوں کی طرح ہیں۔ جس طرح سے خبریں رضاکار غریبوں کے لئے کام کررہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ میں خبریں کی اس کاوش کو سلام پیش کرتا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کام بہت کم لوگ کرتے ہیں۔ جبکہ علی موسیٰ گیلانی نے کہا خبریں رضاکار ٹیم بہترین کام کررہی ہے اور ضیاشاہد اور امتنان شاہد نے ایسے مشکل وقت میں غریب عوام کا ساتھ دیا ہے۔ فیشن ڈیزائنر نیلوفر شاہد نے کہا کہ خبریں رضاکار ٹیم کا کام بہترین ہے اور یہ کام خبریں نے عملی طور پر کر کے دکھایا جس پر خبریں مبارکباد کا مستحق ہے۔ سٹائل اور فیشن فوٹوگرافر خاور ریاض نے کہا کہ میرا خبریں کے ساتھ بہت پرانا تعلق ہے۔ میں نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ خبریں نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور غریبوں کا ساتھ دیا ہے۔ بہت ساری ایسی چیزیں سامنے لے کر آئے جس سے لوگوں کی مدد کی گئی۔ خبریں کی ہر خبر متعلقہ اداروں تک پہنچتی ہے اور یہ ایک بہت بڑا کام ہے۔ خبریں جس طرح بڑھ چڑھ کر رضاکار کے طور پر کام کررہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ اور جو لوگ بھوکے ہیں جس طرح ان کو کھانا کھلا رہے ہیں یہ عمل اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے کہ آپ کسی کے لئے کھانے کا انتظام کررہے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا قدم ہے جس کے لئے میں خبریں کو مبارکباد دیتا ہوں اور خبریں رضاکار زندہ باد۔۔ اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا کہ خبریں چینل ۵ کے تمام رضاکار جو اس وقت کام کررہے ہیں اور غریب لوگوں کی مدد کررہے ہیں ان سب کو میرا سلام۔ماڈل و اداکارہ آمنہ ملک نے خبریں چینل ۵ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خبریں ایک ایسا ادارہ ہے جو مشکل وقت میں ان موقعوں پر لوگوں کے کام آتا ہے، وقت تو گذر جاتا ہے مگر یہ چیزیں نہیں بھولتیں، گلوکار رفاقت علی خان نے کہا کہ میں خبریں چینل۵ کو بہت زیادہ داد دونگا یہ رضاکار ٹیم بہت بریلینٹ ہے ، یہ ہر کسی کے کام آئیں، خبریں نے رضاکار ٹیم بناکر غریب عوام کی مدد کرکے ثابت کیا کہ وہ آج بھی اپنے کام کو کرکے دکھاتے ہیں۔
