تازہ تر ین

متاثرہ علاقوں کے لاک ڈاون میں نرمی نہیں کی جائیگی: یاسمین راشد

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں لاک ڈاو¿ن کو مزید بڑھانے کا فیصلہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کے قرنطینہ سینٹرز میں سب سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ متاثر ہونے والے زیادہ علاقوں میں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی اور جہلم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں کے لاک ڈاو¿ن میں نرمی نہیں کی جائیگی۔ جی ٹی روڈ بیلٹ پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ پنجاب میں اب تک چھتیس ہزار مشتبہ مریضوں کے تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے تین سو کے قریب کنفرم مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ لاہور کے بعض علاقوں کو کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر مکمل سیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سبزی منڈیوں میں افراد کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں گھروں میں رہ کر حکومت کا ساتھ دیں۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ہمیں سب کو مل کر لڑنا ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain