تازہ تر ین

وزارت خارجہ کا کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے عطیہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت خارجہ کی جانب سے ایک کروڑ کا چیک شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کو دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی اور وزارت خارجہ کے افسران اور اسٹاف کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ ایک لاکھ بیاسی ہزار کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کورونا وائرس کے خلاف قومی جدوجہد کو مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کے جذبے کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain