تازہ تر ین

مشکل وقت میں دکھی انسانیت کو چھوڑ کر باہر جانیوالے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سابق سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کرونا وباءسے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے کرونا وائرس وباءجیسے اہم قومی مسئلے پر صرف زبانی جمع خرچ کیا ہے۔ اپوزیشن جان لے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہو سکتی۔عوام کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کرونا وباءمیں عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ہم کل بھی عوام کے ساتھ تھے، آج بھی ساتھ ہیں، آئندہ بھی ساتھ رہیں گے۔کرونا وباءپر اپوزیشن کی سیاست چمکانے کی کوشش پہلے بھی ناکام رہی اور آئندہ بھی ناکام رہے گی۔کرونا جیسے اہم قومی مسئلے پر اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور اپوزیشن کی عوام میں رہی سہی ساکھ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے اہم قومی مسئلے پر منفی سیاست کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے۔کرونا وباءکے باعث دنیا بھر میں سیاست سمیت ہر چیز بدل گئی لیکن افسوس پاکستان کی اپوزیشن کا منفی رویہ نہ بدلا۔ مشکل وقت میں دکھی انسانیت کو اکیلا چھوڑ کر ملک سے باہر جانے والے عوام کے خیرخواہ کیسے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کمزور طبقات کی مالی امداد کے لئے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام دیاہے اورمالی امداد کے اس پروگرام پر انتہائی تیز رفتاری اور شفافیت سے عملدرآمد شروع ہوچکا ہے-میں پنجاب میں امداد ی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔سابق سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے کہاکہ یہ وقت دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے اور سب کو یکجا ہو کر کرونا وبا کے لئے کام کرنا ہے- آزمائش کی گھڑی میںاپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے-انہوںنے کہاکہ مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیں اوردین اسلام بھی آزمائش کی گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے محمود گروپ آف انڈسٹریز کے سربراہ معروف صنعتکارخواجہ جلال الدےن رومی نے ملاقات کی-خواجہ جلال الدےن رومی نے وزےراعلیٰ عثمان بزدار کو ملتان مےں کورونا سے پےدا ہونےوالی صورتحال سے نمٹنے کےلئے حکومت کےساتھ کی جانےوالی مشترکہ کاوشوں سے آگا ہ کےا- وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے ملتان سمےت صوبے بھر مےں کورونا کے سدباب کےلئے کاوشوں مےں صنعتکاروںاورتاجر برادری کے تعاون پرشکریہ ادا کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ حکومت پنجاب مخےر حضرات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دےکھتی ہے ۔غرےب عوام آزمائش مےں ہےں لہذامخےر اورصاحب ثروت متاثرہ افراد کی بھرپورمعاونت کرےں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت نے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ضروری اقدامات کئے ہیں- شہریو ں سے اپیل ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں -شہری احتےاطی تدابےر پر عمل کرکے خود کو اوردوسروں کومحفوظ رکھ سکتے ہےں ۔کورونا کے مرےضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہےں ۔انہوںنے کہاکہ مشکل کی گھڑی مےںمزدور طبقے کو واجبات اورتنخواہوں کی ادائےگی کرنےوالے صنعتکار قابل تحسےن اورقابل تقلےد ہےں۔کورونا کے خلاف جنگ کے اگلے محاذ پر لڑنے والے ہمارے لئے بہت اہم ہیں جن کوہم کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے- خواجہ جلال الدےن رومی نے کہاکہ محمودگروپ آف انڈسٹریز روزاول سے کورونا کے سدباب کےلئے کاوشوں مےں حکومت کےساتھ ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں اپناحصہ ڈالاہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ عثمان بزدار ایسٹر پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوئے اور ایسٹر پر مسیحی برادری کے رہنماﺅںکو کیک کے تحفے بھجوائے اور مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم،ایم پی اے ہارون عمران گل،ایم پی اے پیٹر گل،کارڈئینل جوزف کوٹس (Cardinal Joseph Coutts ) اورآرچ بشپ سبسٹین شا کیتھولک بشپ آف لاہور(Arch Bishop Sebastian Shaw Catholic Bishop of Lahore )کو ایسٹر پر کیک بھیجے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےبشپ آزادمارشل(Bishop Azad Marshel )،آرچ بشپ جوزف ارشاد (Arch Bishop Joseph Arshad )،بشپ اینڈرس رحمت(Bishop Indrias Rehmat )،بشپ عرفان جمیل(Bishop Irfan Jamil )، بشپ لیوپاﺅل(Bishop Leo Paul ) اوربشپ جان سیموئیل (Bishop John Sammuel )کو بھی ایسٹر پر کیک کے تحفے بھجوائے،اسی طرح وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاسٹر انورفاضل چیئرمین انٹرنل لائف منسٹریز (Pastor Anwar Fazal Chairman Eternal Life Ministries )، ڈاکٹر لیاقت قیصرچیئرمین فل گوسپل چرچ پاکستان(Dr. Liaquat Qasir Chairman Full Gospel Church Pakistan)، بشپ ایلوئن سیموئیل(Bishop Elvin Sammuel )، ڈاکٹر مجید ایبل ماڈریٹریو پی چرچ (Dr. Majeed Abel )اوربشپ بینی (Bishop Benny )کوبھی ایسٹر کے تہوار پر کیک بھجوائے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہناہے کہ مسیحی برادری نے کورونا وباءکے پیش نظر عبادات اور دعائیہ تقریبات کو محدود رکھا اورمیں ایسٹر پر مسیحی برادری کے کورونا وباءکے حوالے سے بے پایاں تعاون پر شکر گزار ہوں-مسیحی برادری نے ایسٹر کے تہوار پر سماجی فاصلے برقرار رکھ کر اپنی مذہبی ، قومی اور اخلاقی ذمہ داری کو بطریق احسن نبھایا،بلاشبہ پاک دھرتی آج ہم سے سماجی فاصلے برقرار رکھنے کا تقاضا کررہی ہے-ایسٹر پر مسیحی برادری نے سماجی فاصلے برقرار رکھ کر نظم وضبط کا مظاہرہ کیا او راپنا قومی فرض نبھایا ہے- ایسٹرپر تقریبات کو مو¿خر کرکے مسیحی برادری نے پاکستان سے اپنی محبت کا ثبوت دیاہے- ہم مسیحی برادری کے اقدام کی تحسین کرتے ہیں اوران کی خوشیوں میں برابر شریک ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain