تازہ تر ین

کرونا سے مزید 5 جاں بحق، تعداد 93ہوگئی،1026 مریض صحت یاب

لاہور‘ اسلام آباد‘کراچی‘ کوئٹہ‘ پشاور‘ گلگت‘ مظفر آباد (نمائندگان خبریں) کرونا سے ملک بھر میں پانچ ہزار 38 افراد متاثر اور 93 جاں بحق ہو چکے ہیں، پنجاب میں 2 ہزار 425، سندھ ایک ہزار 318، خیبرپختونخوا 697 اور بلوچستان میں 228 شہری وائرس کا شکار جبکہ 1026 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 254 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 216، آزاد کشمیر میں 35 کیس سامنے آئے، ملک بھرمیں 37 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کرونا وبا کے باعث کراچی ایسٹ کی 11 یوسیز مکمل سیل کرنے کے فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے صرف متاثرہ گلیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی نے بتایا کہ سیل کئے گئے علاقوں میں فلاحی اداروں کے تعاون سے راشن پہنچایا جائے گا، ایک گھر سے ایک فرد کو ضروری سامان کے لیے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ سندھ سرکار لاک ڈان میں سختی یا نرمی کے فیصلے کیلئے آج پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی، وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ کرونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے سے پریشانی میں اضافہ ہوا، پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے ہیں۔ ادھر پنجاب بھر میں لاک ڈان جاری ہے، لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں، بلاضرورت باہر آنے والوں کی پکڑ دھکڑ کے علاوہ لاہور میں سکندریہ کالونی، نواں کوٹ، گلشن راوی، مغل پورہ، ریلوے کالونی سمیت کئی علاقے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ صوبہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلی سندھ کہتے ہیں احتیاط کریں گے تو سب محفوظ رہیں گے ورنہ صورتحال بگڑجائے گی۔ حکومتِ سندھ کے احکامات کی روشنی میں کراچی کے ضلع جنوبی اور شرقی کنٹونمنٹ اور دیگر یونین کونسلز کی متاثرہ گلیوں اور شاہراہوں کو سیل کر دیا گیا۔ صوبہ سندھ میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ۔سندھ حکومت کی پریشانی بڑھنے لگی، ضلع جنوبی اور شرقی سمیت کنٹونمنٹ اور دیگر یو سیز میں گلیوں اور شاہراہوں کو سیل کردیا گیا۔ ڈالمیا کے علاقے کی 15 گلیاں، راشد منہاس روڈ کو میلینیم کے مقام تک سیل کر دیا گیا۔ اسٹیڈیم جانے والیسڑک مکمل طور پر بند ہے، گلزار ہجری اور گلشن اقبال کے علاقوں میں سناٹا ہے۔ کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ، لاہور کی سکندریہ کالونی میں 19 نئے مریضوں کی تصدیق ہو گئی۔ کرونا کا اژدھا پھن پھیلانے لگا، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد نبی کے مطابق سکندریہ کالونی میں مزید 19 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد علاقے میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سکندریہ کالونی سے اب تک 207 افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیے گئے تھے، 35 ٹیسٹوں کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکندریہ کالونی کو پہلے ہی سیل کیا جا چکا ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ‘لوگ ویڈیوز بنا کرجاری کررہے ہیں جس میں شہری تمام چیزیں پہنے پھرتے ہیں جس کی قطعا کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ غلط فہمی ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘عالمی سطح پر کیسز 17 لاکھ سے زائد ہوچکی ہیں، ایک لاکھ سے زائد اموات اور 4 لاکھ سے زائد صحت یاب ہوئے ہیں’۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 39 کیس، تعداد 2464 ہو گئی۔701 زائرین سنٹرز، 758 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 80 قیدیوں، 925 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔رائے ونڈ مرکز میں 463، شیخوپورہ 8، منڈی بہاوالدین میں 13، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 25، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 35 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہو گئی ۔ ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 57، خوشاب 2، راجن پور 1، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 16، ناروال 3، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 426 کنفرم مریض ہیں۔ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 69، جہلم 29، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، ناروال 8، گجرات میں 134 شہریوں میں تصدیق۔حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 8، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 31، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 22، سرگودھا میں 8 شہریوں میں تصدیق۔میانوالی 10، خوشاب 3، بہاولنگر 5، بہاولپور 5، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔کورونا وائرس سے اب تک کل 21 اموات، 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کروونا پوزیٹو کیس چھپانے کا سب سے بڑا نقصان سوسائٹی کو ہوتا ہے۔فیملی کے ایک فرد نے سب افراد کو کروونا سے متاثر کردیا ۔لاہور کے علاقہ گلشن روای ایک ہی گھر چھ افراد میں کروونا پوزیٹو آگیا ۔مریضوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔فیملی میں سے ایک فرد کی بیرون ملک سفر کی ہسٹری تھی جس نے تمام فیملی افراد میں وائرس منتقل کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain