تازہ تر ین

وزیراعلیٰ سندھ گلے شکووں کے بجائے وزیر اعظم سے بات کریں، فردوس اعوان

اسلام آباد( و یب ڈ سک) وزیرا عظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گلے شکووں کے بجائے وزیر اعظم سے بات کریں۔فردوس عاشق اعوان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےقومی رابطہ کمیٹی اجلاس سے پہلے تحفظات کااظہارکیا اگر ان کےپاس کوئی تجویزہے تو میڈیا سے بات کرنے کے بجائے اجلاس میں پیش کرتے۔ انہوں نےاپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجدبنارکھی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے چندانڈسٹریزکھولنے کیلیے وقت مانگا تھا اوراور جس کے وزیر اعظم وقت دے چکے ہیں۔ وہ گلے شکوے کرنے کے بجائے وزیراعظم سے بات کرسکتے ہیں۔ سندھ حکومت کومسائل ہیں تووفاق کوآگاہ کرے کسی بھی مسئلےکاحل الزام تراشیوں سے نہیں نکلے گا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 1 کروڑ 20 لاکھ مستحق افراد میں نقد رقوم کی تقسیم پر وزیر اعلی کی تنقید دراصل اپنی ذمے داریوں سے فرار ہے۔ رقوم کی تقسیم میں احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے مقامی انتظامیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کوواپس لانےکے لیےاقدامات کررہے ہیں اس کے لیے لائحہ عمل پر کام کیا جارہا ہے۔ کوروناکےخلاف مشترکہ طورپرآگےبڑھ رہےہیں۔ وزیر اعظم اس وقت دومحاذوں پرلڑرہےہیں۔ حکومت نےمسائل حل کرنےکے ساتھ ساتھ لوگوں کوریلیف بھی دیناہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain