لاہور (لیڈی رپورٹر) ماضی کی سپرسٹار اداکارہ انجمن کی تیسری شادی بھی ناکام ہوگئی گزشتہ روز ان کے شوہر اداکار لکی علی نے اپنے ویڈیو بیان میں طلاق سے متعلق خبر کی تصدیق کردی تفصیلات کے مطابق اداکارہ انجمن اور لکی علی کی شادی گزشتہ سال ستمبر میں ہوئی تھی جس میں قریبی افراد بھی شریک نہیں ہوئے تھے دونوں کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد ان کا بیان بھی سامنے آگیا انہوں نے شادی کی تصدیق کردی۔ گزشتہ ماہ بھی انجمن کی طلاق کی افواہیں میڈیا میں گردش کرتی رہیں مگر انہوں نے اس باتگ کی سختی سے تردید کردی ، مگر اس ویڈیو بیان کے بعد اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے اور پرستاروں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ 7ماہ میں یہ رشتہ نہ چل سکا انہوں نے 90کی دہائی میں احد ملک سے بھی شادی شادی کی جس سے ان کے بچے بھی ہیں بعدازاں احد ملک عید کے روز قتل ہوگئے واضح رہے جب احد ملک قتل ہوئے تب وہ ان سے الگ رہ رہی تھیں۔جب کہ اس حوالے سے اداکارہ انجمن نے بھی طلاق کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ شادی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا تھا مگر شاید لکی کا اتنا ہی ساتھ تھا۔ میں ایسی عورت نہیں کہ کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالوں آپس میں نہیں بن سکی اس لئے راہیں جداہ کرلیں مزید اداکارہ کا کہنا تھا کہ طلاق باہمی مشاورت سے ہوئی۔
