تازہ تر ین

وزیراعظم کا چیف جسٹس و عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پرمہم کی انکوائری کا حکم

اسلام آباد( و یب ڈ سک) وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر اعلی عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔خبر یں نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اعلٰی عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف غیر اخلاقی مہم کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈی جی ایف آئی کو غیر اخلاقی مہم کی انکوائری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر اخلاقی مہم کی انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داران کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، اس ضمن میں وزیرِ اعظم آفس سے باقاعدہ ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متعلق چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے بعد سوشل میڈیا کے بعض حلقوں میں یہ منفی مہم دیکھی جارہی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain