تازہ تر ین

دنیا بھر میں کرونا سے1لاکھ 60ہزار ہلاکتیں، 23لاکھ 30ہزار متاثر

نیویارک ،روم ، میڈرڈ (صباح نیوز) دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھرمیں ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طورپر پانچ لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔امریکہ کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 760 سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔امریکہ کرونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ 38 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ نیویارک کے بعد نیوجرسی کرونا وائرس کا گڑھ بن گئی ۔نیویارک میں اب تک کرونا سے دو لاکھ تینتیس ہزار سے زائد افراد بیمار اور سترہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ برطانیہ میں کرونا مزید 888 جانیں نگل گیا اور مجموعی طور پر ساڑھے 15 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جب کہ ایک لاکھ چودہ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اسپین میں کرونا کے سبب بیس ہزار سے چھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ چوروانوے ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔ اٹلی میں کرونا سے 23 ہزار دو سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے بڑھ گئی ۔فرانس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سات سو سے زائد جانیں لے گیا۔ انیس ہزار سے زائد ہلاکتیں اور 1 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔چین کا شہر ووہان کھلنے کے بعد اعداد و شمار دوبارہ ترتیب دینے پر اموات کی تعداد بڑھ گئی ۔ چین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3300سے بڑھ کر 4600 ہو گئی ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain