Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا
    • نیتن یاہو میں پرکھنے کی صلاحیت نہی صدر ترمپ
    • امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار
    • روس نے رات بھر یوکرین پر 70 میزائل اور 611 ڈرون داغ دیے
    • امریکا ایران جنگ ختم معاہدہ طے پاگیا
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں
    • برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی
    • امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک
    • ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
    • سوئیڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ارطغرل پر حکو متی شخصیا ت بھی تقسیم،نیا پنڈورا با کس کھل گیا

    By Daily Khabrainجون 2, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    اسلا م آبا د (ویب ڈیسک) (پی ٹی وی) پر اپریل کے آخر سے نشر کیے جانے والے ترکی کے معروف ڈرامے ‘دیرلیش ارطغرل’ جسے اردو میں ‘ارطغرل غازی’ کے نام سے چلایا جا رہا ہے۔اس پر جہاں پاکستان میں شوبز شخصیات کی مختلف آرائ سامنے آئی تھیں، وہیں اب حکومتی شخصیات بھی ترکی کے ڈرامے پر منقسم دکھائی دیتی ہیں۔چند دن قبل سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے ‘ارطغرل غازی’ کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے پر مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ بیرون ممالک کے ڈرامے ہماری مقامی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کسی بھی غیر ملکی ڈرامے پر فخر نہیں کر سکتا۔تاہم ان کے برعکس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور سینیٹ کی انفارمیشن براڈکاسٹنگ اور ہیریٹیج کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین فیصل جاوید خان ‘ارطغرل غازی’ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے حامی ہیں۔فیصل جاوید خان نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے پی ٹی وی کی حمایت کی اور کہا کہ ‘ارطغرل غازی’ جیسے ڈرامے ہماری ڈراما انڈسٹری کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلامی اقدار کے حوالے سے مواد کو نہ صرف نشر کرنا چاہیے بلکہ ایسا مواد تیار کرکے بیرون ممالک کو بھی فراہم کرنا چاہیے، ایسے منصوبے مشترکہ ہونے چاہیئیں۔فیصل جاوید خان نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں مقامی ڈراما انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اچھے مواد کی تیاری پر کام کرنا چاہیے، ہماری انڈسٹری میں یہ صلاحیت موجود بھی ہے اور ہم اس کی مدد سے عالمی مارکیٹ میں داخل بھی ہوسکتے ہیں۔پی ٹی آئی کے سینیٹر نے ایک اور ٹوئٹ میں کسی کو مینشن کیے بغیر لکھا کہ کاش ہم ایسا ہی رد عمل بھارتی ڈراموں، فلموں اور گانوں پر بھی دیں۔انہوں نے لکھا کہ ہمارے اپنی ہی لوگ گیم آف تھرونز جیسے ڈراموں کی تشہیر کر رہے ہوتے ہیں لیکن ہم ارطغرل غازی پر تنقید کر رہے ہیں جب کہ پی ٹی وی اچھی انگریزی فلمیں بھی نشر کرتا ہے۔فیصل جاوید خان کی ٹوئٹس پر درجنوں افراد نے کمنٹس کیے جن میں سے کچھ افراد نے ان کی مخالفت جب کہ کچھ افراد نے ان کی حمایت میں ٹوئٹس کیں۔فیصل جاوید خان کی ٹوئٹس پر معروف اداکار و لکھاری واسع چوہدری نے بھی کمنٹس کیے اور انہوں نے سینیٹر کو یاد دلایا کہ انہوں نے بھارتی ڈراموں اور مواد کو نشر کرنے پر بھی احتجاج کیا تھا۔اداکار نے سینیٹر کو بتایا کہ جب ایک دہائی قبل ٹوئٹر نہیں تھا تب بھی ڈراما انڈسٹری کے کچھ افراد نے بھارتی مواد کو نشر کرنے پر احتجاج کیا۔واسع چوہدری نے فیصل جاوید خان کی دوسری ٹوئٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سینیٹر کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ‘ارطغرل غازی’ ایک معیاری ڈراما ہے، انہوں نے خود اس ڈرامے کی 200 قسطیں دیکھی ہیں مگر ان کا مسئلہ ڈرامے سے نہیں بلکہ اسے پی ٹی وی پر نشر کرنے سے ہے کیوں کہ اس میں کچھ قانونی مسائل بھی آجاتے ہیں۔واسع چوہدری کی پی ٹی وی پر ‘ارطغرل غازی’ کو نشر کرنے کی بات سے فیصل جاوید خان نے اتفاق کیا اور کہا وہ درست کہہ رہے ہیں لیکن ابھی اچھے مواد کو نشر کرکے پی ٹی وی پر لوگوں کو لایا جا رہا ہے اور اگلے مرحلے میں پی ٹی وی پر مواد نشر کرنے کے حوالے سے کام کیا جائے گا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.