لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ لیگ میں بھی نسلی تعصب کا انکشاف ہو گیا، ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ کھلاڑی انہیں اور سری لنکن تھیسارا پریرا کو “کالو” کہہ کر پکارتے، اب مطلب پتا چلا جس پر غصہ آ رہا ہے۔
دو بار ورلڈ چیمپئن کیپٹن ڈیرن سیمی کا آئی پی ایل انتظامیہ کو باؤنسر، بھارتی لیگ میں نسلی تعصب کے بارے میں بتا دیا۔ سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کے دوران انہیں اور سری لنکن کرکٹر تھیسارا پریرا کو “کالو” کہہ کر پکارا جاتا تھا۔
ہندی لفظ پر کبھی غور نہ کیا، مطلب اب پتا چلا، بہت غصہ آ رہا ہے، اپنے جارحانہ کھیل اور دوستانہ انداز زندگی کی وجہ سے مقبول عام ڈیرن سیمی نے تلخ یاد تازہ کر دی۔
کہتے ہیں کہ “کالو” کا لفظ سن کر وہ خوش ہوتے تھے کہ شائید سب تعریف کر رہے ہیں لیکن اب افسوس ہو رہا ہے۔