لاہور (ویب ڈیسک)طبی ماہرین کے مطابق حسن علی کو سرجری کی ضرورت نہیں اور وہ توقعات سے قبل ہی مسابقتی کرکٹ میں واپسی کرسکتے ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کمر کی انجری سے چھٹکارے کے لیے ترتیب دیے گئے ورچوئل ری ہیب سیشن کی طرف مثبت رویہ اختیار کیا ہے، طبی ماہرین کے مطابق حسن علی کو سرجری کی ضرورت نہیں اور وہ توقعات سے قبل ہی مسابقتی کرکٹ میں واپسی کرسکتے ہیں۔
حسن علی نے گذشتہ ہفتے 2 گھنٹوں پر محیط آن لائن ری ہیب سیشن میں شرکت کی، اس سیشن کی نگرانی لاہور کے معروف نیوروسرجن آصف بشیر، آسٹریلیا میں مقیم ممتاز اسپائنل تھراپسٹ پروفیسر پیٹر او سولیون اور پی سی بی کی میڈیکل ٹیم نے کی۔پینل کے مطابق اس سیشن کے نتائج حوصلہ افزاء رہے ہیں اور وہ آئندہ 5 ہفتے حسن علی میں بہتری کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد اگلا کوئی بھی قدم اٹھانے کا فیصلہ کریں گے۔پی سی بی شعبہ میڈیکل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں ایک ہی حصے سے دو مرتبہ انجریز کا شکار ہونا کوئی معمولی بات نہیں، نتیجتاً ہم نے چند بہترین اور تجربہ کار اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کرکٹ میں واپسی تک حسن علی کی مالی معاونت جاری رکھے گا، پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ انجری کے سبب حسن علی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رہ جانے کےباعث کیا گیا۔
