لندن (ویب ڈیسک) باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ و سوشل میڈیا اسٹار فریال مخدوم نے تین دن قبل ہی پنجاب کے شہر راولپنڈی میں اپنے مالک کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد قتل کی گئی بچی زہرہ شاہ کے لیے فنڈ کا قیام کیا تھا۔عامر خان اور فریال مخدوم نے زہرہ شاہ چائلڈ پروٹیکشن فنڈ کا قیام کرتے ہوئے مذکورہ فنڈ کو تشدد کا شکار ہونے والے تمام پاکستانی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔فریال مخدوم اور عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کے ذریعے قتل کی جانے والی 8 سالہ بچی زہرہ شاہ کے اہل خانہ کو انصاف دلانے سمیت ان کی مالی مدد کا اعلان بھی کیا تھا۔جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ زہرہ شاہ کے باقی بہن اور بھائیوں کے تعلیمی اخراجات عامر خان فاو¿نڈیشن برداشت کرے گی جب کہ وہ مقتول بچی کے اہل خانہ کو مالی معاونت بھی فراہم کریں گے۔
