لاہور (ویب ڈیسک) قومی فاسٹ بالر جنید خان نے کہا ہے کہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ میں خراب کارکردگی کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد عامر کی پرفارمنس زوال کی جانب گامزن تھی جس کے باعث وہ پانچ روزہ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے تھے۔
جنید خان کے مطابق محمد عامر اور وہاب ریاض بہتر جانتے تھے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ مزید کھیل سکتے ہیں کہ نہیں تاہم لوگ سمجھتے ہیں کہ دونوں نے ٹی ٹونٹی لیگز کے ذریعے زیادہ پیسے کمانے کیلئے ایسا کیا جو درست نہیں ہے۔ایک سوال پر جنید خان کا کہنا تھا کہ انہیں زیادہ تر میچوں میں بے جان وکٹوں پر کھیلنے کا موقع ملا ،اس کے باوجود لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جو مایوس کن ہے۔