شاہد آفریدی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انتہا پسند بھارتی اپنی”اوقات “ پراتر آئے
کراچی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتہا پسند ہندو اپنی ’’اوقات ‘‘ پر اتر آئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔سابق آل راؤنڈر نے کہا ہے کہ جمعرات سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا ٹیسٹ کروایا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پوزیٹو ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ صحت یابی کے لئے سب کی دعاؤں کا طلب گار ہوں۔
۔ آفریدی کے اس ٹویٹ کے بعد جہاں ایک جانب پاکستانیوں اور دنیا کے دیگر ممالک سے لوگوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں انتہا پسند بھارتیوں نے اپنی اصلی چہرہ ایک بار پھر پوری دنیا کو دکھایا ، کئی بھارتی سوشل میڈیاپر شاہد آفریدی کی موت کی دعا کرتے نظر آئے ۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مودی سرکارکو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد کئی سابق بھارتی کرکٹرز کو بھی اپنے ملک سے ’’وفاداری‘‘ ثابت کرنے کے لیے آفریدی سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا تھا ۔ گزشتہ دنوں شاہد آفریدی بلوچستان کے دورے پر تھے جہاں ان کی ایک بچے کو جوتے پہناتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرس ہو گئی تھی اور لوگوں نے ان کے اس اقدام کو بہت سراہا تھا۔40 سالہ شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 10ہزار سے زائد رنز اور 541 وکٹیں حاصل کیں۔شاہد آفریدی 2018ء میں ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے البتہ وہ پاکستان سپر لیگ میں اب بھی مختلف فرنچائز کی نمائندگی کررہے ہیں۔