(ویب ڈیسک)صوابی کےعلاقے کالوخان کےعلاقے احد کلے میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال شہید ہوگئے۔
ڈی پی او عمران شاہد نے بتایا کہ صوابی میں ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال شہید ہوگئے ہیں۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم نصیر مارا ہوگیا۔
ڈی پی او عمران شاہد نے بتایا کہ ایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کےلیےعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔