تازہ تر ین

سیالکوٹ میں ظلم کی انتہا،  ذاتی رنجش پر 6 سالہ بچی کو نشہ آور شے پلا کر قتل کر دیا

(ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں ظلم کی انتہا،  ذاتی رنجش پر 6 سالہ بچی کو نشہ آور شے پلا کر قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی  تحصیل پسرور کے نواحی گاؤں بٹر میں ذیشان  اور احتشام نامی ملزمان  نے  ذاتی رنجش پر 6 سالہ بچی کو قتل کردیا ۔پولیس کے ذیشان اور احتشام  نے 6 سالہ نور فاطمہ کو گھر کے باہر سے اغوا کر لیا اور زیر تعمیر مکان میں لے جاکر نشہ آور شے پلا دی۔ پولیس کے مطابق گلی میں کھیلتے بچوں نے بچی کے والد محمد قیصر کو فوری اطلاع دی،جس پر بچی کی تلاش شروع کردی ۔ تلاش کرنے پر نور فاطمہ بے ہوشی کی حالت میں زیر تعمیر مکان کے کمرے سے ملی جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔پولیس نے واقع میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain