لاہور(ویب ڈیسک)شہر کی معروف چمن آئس کریم کی پروڈکٹ سے چھپکلی نکلنے کا معاملہ ،خبریں کی خبر پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چمن آئس کریم کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر اتھارٹی کی مختلف ٹیموں نے گزشتہ روز چمن آئس کریم کی مختلف شاپس اور یونٹس پر چھاپے مارے ۔ نشتر ٹاﺅن اور سمن آباد کے علاقے میں موجود یونٹس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کے چھاپے کے دور ان غیر موثر آئی پی ایم ، زائد المعیاداشیاءکو سٹورر کرنے کے لئے نامناسب جگہ ، آئس کریم میں استعمال ہونے والے آلات کا زنگ آلود ہونا اور کولڈ سٹوریج میں ایف آئی ایف او لاگو نہیں تھا جس کی بنا پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے فیروز پورروڈ پر قائم یونٹس کو 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔ یاد رہے کہ تین روز قبل مال روڈ پر چمن آئس کریم شاپس سے ایک پروڈکٹ سے چھپکلی نکل آئی تھی جس پر شہری نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی جس کے بعد انتظامیہ اور پولیس کی ملی بھگت سے معاملہ رفع دفع ہو گیا ۔