تازہ تر ین

ملک بھر میں 15جولائی سےتیل سپلائی روکنےکا اعلان

ویب ڈیسک : آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے نہ ہونے پر کل 15 جولائی سے ملک بھر میں سپلائی بند کرنے کا اعلان کر ديا۔

آئل ٹينکرز کنٹريکٹرز ايسوسی ايشن نے کرایوں ميں اضافے سميت تمام مطالبات پورے کرنے کيلئے 24 گھنٹے کا الٹی ميٹم دیتے ہوئے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی دھمکی بھی دے دی۔

ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں لہٰذا صوبائی سروس اور ٹول ٹیکسز کو فوری ختم کیا جائے۔

کنٹریکٹرز کے مطالبات ميں وائٹ آئل پائپ لائن ميں سرمایہ کاری، کمرشل لوڈنگ کو فوری بند کرنے اور پرانی گاڑیوں سے متعلق واضح پالیسی بھی شامل ہے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain