تازہ تر ین

ارطغرل کے پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

(ویب ڈیسک)‘ارطغرل غازی’ کے پروٖڈیوسر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ڈرامے کے پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر محمد بوزداغ نے کہا کہ مسلمانوں کو صرف سیاست اور تجارت میں ہی اکٹھے کام نہیں کرنا چاہیے بلکہ فن و ثقافت کے لیے بھی شراکت داری کرنا چاہیے۔پروڈیوسر محمد بوزداغ نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ آج تک ہمارے درمیان کسی قسم کی شراکت داری نہیں ہوئی حالانکہ ہم ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ پراجیکٹس میں دونوں ممالک کے پروڈیوسرز اور اداکاروں اکٹھے ہونا چاہیے۔محمد بوزداغ نے مزید کہا کہ جب ہم میں سے ایک مشکل میں ہوتا ہے تو دونوں ممالک میں اس کا اثر ہوتا ہے، مگر ہمیں اچھے دنوں میں بھی کام کرنا چاہیے اور سنیما کے ساتھ ساتھ پکوان، میوزیم اور تاریخ جیسے شعبوں کے لیے بھی اکٹھے کام کرنا چاہیے۔انہوں نے  کہا کہ ہمیں اپنا تجربہ پاکستان سے شیئر کرنا چاہیے اور انہیں اپنے تجربات ہمارے ساتھ شیئر کرنے چاہیے، اکٹھے مل کر ہم دنیا ہلا دینے والے کام کرسکتے ہیں۔محمد بوزداغ نے کہا کہ انہیں توقع تو تھی کہ یہ سیریز پاکستان میں توجہ حاصل کرے گی مگر یہ کبھی نہیں سوچا کہ اتنے کم وقت میں ایسا ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں اس ڈرامے کی مقبولیت پر بہت زیادہ خوش ہیں اگرچہ ترکی اور پاکستان کی سرحدیں الگ ہیں، مگر ہماری روحیں ایک قوم ہیں۔جانب انہوں نے بتایا کہ یہ ڈراما پہلے ترکی میں مقبولیت کے ریکارڈ بناتا رہا اور پروڈیوسر نے دعویٰ کیا کہ جب اسے بیرون ملک نشر کیا گیا تو متعدد افراد نے اسلام قبول کرلیا۔واضح رہے کہ تاریخ میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد محمد بوزداغ کو ایک ایسے ڈراما بنانے کا خیال آیا جس میں دکھایا جائے کہ سلطنت عثمانیہ کی بنیاد کیسے رکھی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain