اسلام آباد ویب ڈیسک :وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے سے متعلق حکومتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید موثراور جامع حکمت عملی کے لئے روڈ میپ پرمبنی پلان طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی ہاؤسنگ تعمیرات کااجلاس ہوا، جس میں 13رکنی نیشنل کورآرڈینشن کمیٹی نے شرکت کی جبکہ معاشی ماہرین ، گورنراسٹیٹ بینک اورصوبوں کےاعلیٰ حکام کی بھی شریک ہوئے۔
کمیٹی کم لاگت والے گھروں سے متعلق رابطہ کاری اورسہولت کاری انجام دے گی۔
اجلاس میں کم لاگت والےگھروں سے متعلق رابطہ کاری اورسہولت کاری پر غور کیا گیا اور ہاؤسنگ کےجاری منصوبوں میں پیشرفت پروزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے سے متعلق حکومتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید موثراور جامع حکمت عملی کے لئے روڈ میپ پرمبنی پلان طلب کرلیا۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے رابطہ کمیٹی ترقی و تعمیرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ایک گھر پر تقریباً 3 لاکھ کی سبسڈی دی جائے گی، بینک سے جو قرضہ لیا جائے گا، 5 مرلےکے گھر پر5 فیصدسود دینا ہوگا، پہلے مرحلے میں 10 مرلے کے گھر کے لیے 7 فیصد سود دینا ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بینکوں کو کہا ہے کہ 5 فیصد پورٹ فولیو صرف تعمیرات کے لیے رکھیں، مجموعی طور پر یہ رقم 330 ارب روپے بنتی ہے، قومی رابطہ کمیٹی کا مقصد ہوگا بینکوں کے ساتھ جو رکاوٹیں ہوں گی انہیں دور کریں گے۔