ویب ڈیسک : وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ 10 ارب درخت اگائیں گے، 2 برس میں 30 کروڑ درخت اگائیں ہیں، ہماری نرسریوں میں پودے تیار ہیں اور اگلی جون تک ایک ارب درخت اگا چکیں گے۔
کہوٹہ میں وزیراعظم عمران خان نے مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک کی فہرست میں آتاہے جہاں سب سے کم جنگلات بچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 9 نئے نیشنل پارکس بنائے ہیں، نیشنل پارکس جنگلات کو بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نرسریوں میں پودوں کی افزائش کا سلسلہ جاری ہے اور اگلے 5 برس میں بتدریج اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں جنگلات کی حفاظت اور ان کے تحفظ کے لیے 300 نگہان علاقے میں موجود ہے جن کی تعداد 3 ہزار تک کردی جائے گی تاکہ وہ جنگل کو آباد رکھنا ہے۔