تازہ تر ین

لاہور کی اورنج لائن ٹرین بہت جلد کھول دی جائے گی

ویب ڈیسک : عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ لاہور کی اورنج لائن ٹرین بہت جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سی پیک منصوبہ جات کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ قطعا سیاسی نہیں ہے، ہمیں ہدایت کی گئی تھی کوئی منصوبہ رکنا نہیں چاہیے۔

ممبر کمیٹی اسد اشرف نے کہا کہ اورنج لائن پر 99 فی صد کام مکمل ہوچکا ہے ،مگر بند ہے، کیا اورنج لائن لائن سیاسی مسئلہ ہے؟

اس پر عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اورنج ٹرین لائن جلد مکمل ہو جائے گئی۔

اورنج لائن کا کچھ سول ورک رہتا تھا ،اس منصوبے کیلئے 1600 افراد بھرتی کیے جائیں گے، اورنج لائن آپریشنل ہونے کیلئے جلد تیار ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کہا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پی پیک کا منصوبہ ہے، اسے جلد ازجلد چلانے کی کوشش کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain