کراچی:(ویب ڈٰیسک) انتظامیہ نے شہر میں مویشی منڈی کے علاوہ کسی بھی منڈی لگانے پر پابندی عائد کردی۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت کسی بھی جگہ مویشی منڈی غیر قانونی ہے اس لیے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف 4 اگست تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ مویشی منڈی کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانور فروخت کر نے پر پابندی ہوگی کیوں کہ جگہ جگہ مویشی منڈیوں کی وجہ سے ٹریفک دباؤ اور آلودگی کا سامنا ہے۔کمشنر کراچی نے سختی سے ہدایت کی کہ مقررہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ جانور فروخت کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
