تازہ تر ین

چیئرمین نیب میں شرم ہے تو استعفیٰ دے کر گھر جائیں، بلاول بھٹو

پاکستان :(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پپی پی پی نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 2 سال سے غیر تربیت یافتہ وزرا حکومت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ایسے شخص سے کام لیا جائے گا جو پوچھتا تھا کہ کورونا کیسے کاٹتا ہے تو یہی حال ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے پاس وسائل موجود تھے کہ وہ دوسروں صوبوں کے مقابلے وبا سے بہتر طور پر نمٹ سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ٹیم نالائق، نااہل ہے, انہوں نے کہا سندھ فرنٹ لائن ورکرز کو رسک الاؤنس دے سکتا ہے تو باقی صوبے کیوں نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر پاکستانی کی زندگی، صحت اور معاشی حالات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جو لوگ انہیں پاکستان کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے لائے تھے تو کیا پاکستان صاف و شفاف ہوگیا۔چیئرمین پی پی پی نے کہا پنجاب میں بدعنوانی ہورہی ہے اور بی آرٹی، مالم جبہ میں ہونے والی کرپشن کا بھی جواب دینے کے لیے تیار نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain