تازہ تر ین

وباء اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مزید کام کرنا ہوگا، اسد عمر

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وباء اور چیلنجز سے نمٹنے  کے لیے  ابھی مزید کام کرنا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول (این سی او سی )کا اجلاس ہوا۔

وزیر اعلیٰ  بلوچستان جام کمال نے میزبان کے طور پر اجلاس میں شرکت کی جبکہ  صوبائی چیف سیکریٹریز  نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبائی ہیڈکوارٹرز میں این سی او سی اجلاس منعقد کرانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ  این سی او سی نے بین الصوبائی روابط اورملک میں صحت کی سہولیات پہنچانے  کے لیے اہم کردار ادا کیا  ہے۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے حکومت بلوچستان اور سول انتظامیاں  کی جانب سے اب تک کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور  عوام کی صحت اور حفاظت  کے لیے مویشی منڈی کے انتظامات بہتر کرنے پر بھی تعریف کی۔

اسد عمر نے زور دیا کہ ایس او پیز ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدکے لیے عوام میں شعور پیدا کیا جائے اور  عید الاضحی اور محرم کے دوران ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔

اسد عمر نے کہا کہ  ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آنے والے ماہ میں سنجیدہ مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی اور مذہبی رواداری کو فروغ دینا ہوگا ۔ وباء اور چیلنجز سے نمٹنے  کے لیے مزید کام کرنا ہوگا ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے اعداد و شمارکے مطابق فیصلے کرنے  ہوں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain