تازہ تر ین

دنیا کے تیزترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی کورونا کا شکار

(ویب ڈیسک)کنگسٹن: دنیا کے تیزترین انسان کہلانےوالے عالمی شہرت یافتہ یوسین بولٹ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمیکا کےعالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی کورونا وائرس  میں مبتلا ہوگئے، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے  جس کے بعد یوسین  نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے ۔ یوسین بولٹ نے جمیکا میں اپنی 34 ویں سالگرہ کے موقع پرانہوں  نے سرپرائز پارٹی میں شرکت کی تھی ، جس کے بعد علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آگیا ۔ یوسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرویڈیوپیغام میں کہا کہ  میں نے محفوظ رہنے کیلئے  اپنے آپ کو الگ کر لیا ہے  ،آپ سب بھی  اپنی حفاظت کریں ۔

جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ 100 میٹر کا فاصلہ 9 اعشاریہ 58 سیکنڈز میں طے کرکے دنیا کے تیز ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں،انہوں نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس اور 2012 کے لندن اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے،  2016 ریو اولمپکس یوسین بولٹ کے کیریئر کا آخری ایونٹ تھا جس کے بعد2017 میں  انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain