وزیر دفاع پاکستان پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سفیر ایچ ای ای نواف بن سعید المالکی نے آج وزیر دفاع پرویز خٹک سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی حکومت اور اس کے عوام کے لئے بہت زیادہ احترم رکھتے ہیں، دونوں مما لک میں برادرانہ تعلقات کی قابل ذکر تاریخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ سعودی عرب ایک پراعتماد اور قابل اعتماد دوست ہے اور ہم ان تعلقا ت کو فروغ دیناچاہتے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعاون بہت وسیع ہے، لہذا ہمیں اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہئے۔
دونوں مما لک کے مابین موجودہ باہمی تعاون پر بات کرتے ہوئے معزز سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔