Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 2026-27 کیلئے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
    • پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ سکھ ورثہ کے تحفظ کئلیے بھر پور کردار ادا کرینگے عطاء تارڑ
    • صدرسے محسن نقوی کی اہم ملاقات ‘ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • مکہ دفاعی معاہدہ، پاکستانی قیادت میں مسلم دنیا کے دفاعی تعاون کا نیا باب
    • ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ سندھ طلبہ’ اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست
    • ہنگو’سی ٹی ڈی ، پولیس کا مشترکہ آپریشن’ 3 دہشت گرد ہلاک
    • اسلام آباد: پاکستانی خلا بازذیشان علی سے ویڈیو کال کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر’سلیوٹ کر رہے ہیںوزیراعظم شہبازشریف’نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورچینی سفیر بھی موجود ہیں
    • پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ،معظم علی کو نئی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان
    • بلاول بھٹو سے حکومتی وفد کی ملاقات پارلیمنٹ کےآئندہ اجلاس ممکنہ قانون سازی پر تبادلہ خیال
    • وزیراعلی مریم نواز شریف کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان ڈپٹی کمشنر ڈی پی او تعینات
    • افغانستان فتنہ الخوارج کے ماسٹر ٹرینر کے کے گھر دھماکہ 30 زیر ترتیب دہشتگرد ہلاک 30 طلباء بھی جان سے گئے
    • وزیرِاعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستانی خلا باز کو ویڈیو کال
    • افغانستان کے شہر اسعد آباد میں دہشت گرد کے گھر بارودی مواد پھٹنے کے باعث آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں
    • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چکوال میں کیتھ لیب کا افتتاح کررہی ہیں۔
    • پی ٹی اے کی جانب سے ایس ایم ڈبلیو فائیو زیرِ سمندر کیبل کی مکمل بحالی کی تصدیق
    • چیئرمین NISE فیضان علی کی محسن ایوب اور فیصل علی سے ملاقات
    • نیوزی لینڈ ‘ انتخابات کے حتمی نتائج میں ڈیڈ لاک، نئی جماعت کنگ میکر بن کر ابھری
    • سعودی عرب ‘ راس تنورہ آئل ریفائنری پر حملے کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں
    • پاکستان نے امریکہ’ ایران کی ثالثی میں کلیدی کردار ادا کیا: رضوان شیخ
    • خالد نوازکی "نیشنل پالیسی فار ڈی ریگولیشن آف شوگر سیکٹر” پر شدید تنقید
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بدنام زمانہ افسر میں کون سے سرخاب کے پر ہیں کہ وزراء بھی دفاع کررہے ہیں، مریم

    By Daily Khabrainستمبر 14, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ موٹروے پرشرمناک اور اندوہناک واقعے سے عوام بالخصوص خواتین ہل کررہ گئی ہیں، پہلی حکومت آئی ہے جو ہر واقعے کا الزام مظلوم کودیتی ہے، حکومت نہ حفاظت کرسکتی ہے نہ مظلوم کی داد رسی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ‘سانحے اور المیے میں فرق ہوتا ہے، سانحہ موٹر وے پر ہوا اور المیہ یہ ہوا کہ سی سی پی او کے پیغام سے یہ واضح ہو گیا کہ رات کے وقت شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری نہیں، موٹر وے پر ڈرائیونگ کرتی عورت ریاست کا مسئلہ نہیں، حکومت نہ حفاظت کر سکتی ہے نہ مظلوم کی داد رسی کر سکتی ہے’۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ پیغام اس ملک کی عورتوں کو دیا گیا ہے، اس ملک کے شہریوں کو دیا گیا،  یہ سانحے سے بڑا المیہ ہے’۔

    انہوں نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں میں دن رات خاندانوں کے ساتھ سفر کرنے والے سرکاری گارڈز رکھنے والے حکومتی ارکان اور سی سی پی او کو کیا پتہ کہ ہر عورت کے پاس گاڑی موجود نہیں ہوتی، اس ملک کی عام عورت کو گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے، چاہے وہ کہیں بھی ہو اسکی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہو ر عمر شیخ کے حوالے سے مریم نے کہا کہ ‘اس حکومت سے سوال کرنا چاہیے کہ ایک بدنام زمانہ افسر میں کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں کہ اس کے دفاع کے لیے وفاقی وزراء بھی میدان میں اتر آئے اور سرکاری ترجمان بھی صف آرا ہو گئے ؟

    انہوں نے کہا کہ کیا آپ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ریاست 12 بجے کے بعد سو جاتی ہے یا یہاں جنگل کا قانون ہے؟ حکومتی رویہ تشویش ناک ہے آپ مجرم کے بجائے مظلوم کو الزام دے کر بھیڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔

    خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالااور سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، ملک میں امن و امان کیلئے نئے صوبوں کے قیام پر تبادلہ خیال

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.