Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلاول بھٹو سے حکومتی وفد کی ملاقات پارلیمنٹ کےآئندہ اجلاس ممکنہ قانون سازی پر تبادلہ خیال
    • وزیراعلی مریم نواز شریف کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان ڈپٹی کمشنر ڈی پی او تعینات
    • افغانستان فتنہ الخوارج کے ماسٹر ٹرینر کے کے گھر دھماکہ 30 زیر ترتیب دہشتگرد ہلاک 30 طلباء بھی جان سے گئے
    • وزیرِاعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستانی خلا باز کو ویڈیو کال
    • افغانستان کے شہر اسعد آباد میں دہشت گرد کے گھر بارودی مواد پھٹنے کے باعث آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں
    • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چکوال میں کیتھ لیب کا افتتاح کررہی ہیں۔
    • پی ٹی اے کی جانب سے ایس ایم ڈبلیو فائیو زیرِ سمندر کیبل کی مکمل بحالی کی تصدیق
    • چیئرمین NISE فیضان علی کی محسن ایوب اور فیصل علی سے ملاقات
    • نیوزی لینڈ ‘ انتخابات کے حتمی نتائج میں ڈیڈ لاک، نئی جماعت کنگ میکر بن کر ابھری
    • سعودی عرب ‘ راس تنورہ آئل ریفائنری پر حملے کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں
    • پاکستان نے امریکہ’ ایران کی ثالثی میں کلیدی کردار ادا کیا: رضوان شیخ
    • خالد نوازکی "نیشنل پالیسی فار ڈی ریگولیشن آف شوگر سیکٹر” پر شدید تنقید
    • ہیڈ کانسٹیبل نجم الحسن کی ایمانداری ،رنگ روڈ سے ملاموبائل مالک کو واپس کر دیا
    • ہنر مند نوجوان کسی بھی معاشزرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں سردار عتیق احمد خان
    • سہالہ ریلوے پھاٹک پر فلائی آورکو جلد از جلدبنائے جائے، چوہدری جاوید
    • وزیر اعظم سے وزیرریلوے کی ملاقات ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
    • 2مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی شہری پر فائرنگ،مذمت پر فرار، راہگیر زخمی
    • دینہ سے علاج کیلئے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی لائے سابق پولیس ملازم عدیل کے اہل خانہ کو شدید مشکلات
    • گوجرخان شہر کی نواحی آبادی بڑکی جدید مسائلستان بن گئی
    • راولپنڈی سب انسپکٹر مفرح بخاری عطل، پولیس لائنز تبدیل کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعلی مریم نواز شریف کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان ڈپٹی کمشنر ڈی پی او تعینات

    By Khabrain Newsنومبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تلہ گنگ کو باقاعدہ ضلع بنادیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی سی تلہ گنگ اور ڈی پی او کی فوری تعیناتی اور انہیں چارج سنبھالنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے تلہ گنگ کے دورے کے دوران خصوصی طورپر 2ـ ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر لاوا ٹمن سمیت دیگر ڈیم بنانے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تلہ گنگ کے مرکزی بازار میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے تلہ گنگ کے عوام کو سلام پیش کرتی ہوں۔ تلہ گنگ کے عوام سے کھچا کھچ بھرے بازار کودیکھ کر لگتا ہے جیسے ضلع بھر کی پوری آبادی آگئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ آج یہاں تلہ گنگ کے بازار میں لوگوں کا سمندر دیکھ کر یقین ہوگیا کہ آپ کی بہن،بیٹی صحیح کام کررہی ہے۔ تلہ گنگ میں بس چل رہی ہے،بازار اور سڑکیں بن رہی ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ماضی میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا جھوٹا وعدہ کیا گیالیکن جھوٹے وعدے کرنیوالوں کو تاریخ نے ملیا میٹ کردیا۔عوام کی خدمت کا ثبوت عوام کااتنا بڑا سمندر ہے۔اتنا خوبصورت تلہ گنگ دیکھ کر حیران رہ گئی۔تلہ گنگ میں 300کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و توسیع ہوئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ 2سال میں تلہ گنگ کی تقدیر اور بھی بدلے گی۔ اللہ تعالی تلہ گنگ کے بزرگوں، بہن بھائیوں اور بیٹوں کو سلامت رکھے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ تلہ گنگ کا پورا علاقہ اپنی بیٹی کے استقبال کے لئے باہر نکل آیا۔تلہ گنگ کے عوام اور تاجر برادری کی دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔ قبل ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تلہ گنگ آمدپرتلہ گنگ کے بازار میں عوام کا تاریخی ہجوم، تل دھرنے کو جگہ نہیں رہی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے تلہ گنگ کے مرکزی بازارکے بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے تلہ گنگ میں تاریخ کی پہلی الیکٹرو بس سروس کا آغاز بھی کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے تلہ گنگ میں روڈز پراجیکٹس کا بھی افتتاح کیا۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ مریم نواز سرکاری دورے پر ہانگ کانگ روانہ ہوگئیں’ نوبیل سسٹینل ایبلٹی ٹرسٹ نے پنجاب میں ماحوالیاتی تحفظ کیلئے اقدامات کے اعتراف میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مدعو کیا۔ وہ ہانگ کانگ میں نوبیل سسٹین ابیلٹی ٹرسٹ فیسٹیول میں 30نومبر کو شرکت کریں گی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 3 سال پہلے کوئی سوچ بھی سکتا تھا کہ پنجاب جیسا صوبہ ایک خاتون چلا سکتی ہے؟ میری اپنی جماعت کے لوگوں حتی کہ شہباز شریف صاحب کو بھی میرے وزیرِ اعلی بننے پر ڈر تھا لیکن آج پوری دنیا میں خود کو منوا لیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں اپنا کاروبار خود کرتی ہوں اور مجھے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑتا، میرے والد میرا بہت خیال رکھتے ہیں لیکن مجھے ان سے بھی کچھ مانگنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ اداروں میں وائس چیئرمین اور پرنسپل سمیت تمام عہدوں پر تقرریاں میرٹ پر ہوں، کسی کی سفارش پر نہیں، میں نے اعلیٰ سطح پر سفارش کا خاتمہ کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں کیتھ لیب کاافتتاح کردیا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ امراض دل کے مریضوں کو علاج کے لئے انتظار نہ کرنا پڑے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں کیتھ لیب کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ـوزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال کیتھ لیب کی فارمیسی کا معائنہ کیاـوزیراعلی مریم نواز شریف نے فارمیسی میں ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کا معیار اور ایکسپائری ڈیٹ چیک کی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سرکاری دورے پر ہانگ کانگ روانہ ہو گئیں ـنوبیل سسٹینل ابیلیٹی ٹرسٹ نے پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات کے اعتراف میں وزیراعلی مریم نوازشریف کو مدعو کیا ـوزیراعلی مریم نوازشریف ہانگ کانگ میں نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ فیسٹیول کے 30 نومبر میں شرکت کریں گیـوزیراعلی مریم نوازشریف کو نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کے چیئرمین پیٹر نوبیل نے خصوصی دعوت دی۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلاول بھٹو سے حکومتی وفد کی ملاقات پارلیمنٹ کےآئندہ اجلاس ممکنہ قانون سازی پر تبادلہ خیال

      وزیرِاعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستانی خلا باز کو ویڈیو کال

      افغانستان کے شہر اسعد آباد میں دہشت گرد کے گھر بارودی مواد پھٹنے کے باعث آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.