تازہ تر ین

حکومت کے آخری دن آگئے ہیں، عمران خان کو این آر او نہیں دینگے، مریم نواز

 سکردو(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پہلے عمران خان سلیکٹڈ اور اب ریجکٹڈ ہو گئے ہیں ٗ تمہیں این آر او نہیں مل سکے گا ٗ صرف عوام کے پاس یہ حق ہے کہ وہ حکومت کو منتخب کر سکیں  یا گھر بھیج سکیں۔

سکردہ میں عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ  دھاندلی کے باوجود ڈھائی سال میں اگر آپ کی یہ حالت ہوگئی ہے تو عوام اور نواز شریف کے درمیان سے ہٹ جاؤ، ملک کو نواز شریف کے حوالے کردو پاکستان پھر سے ترقی کی منازل طے کرے گا۔ آج آپ کی تمام طاقتیں، دھاندلیاں اور انتقام ناکام ہوچکے ہیں، آپ نے نواز شریف کی آواز بند کی اللہ نے آپ کی آواز بند کردی اور پوری دنیا میں جو ایک آواز گونج رہی ہے اس کا نام ہے نواز شریف۔

نہوںنے کہاکہ اسکردوں کے عوام اور نوجوانوں سے کہتی ہوں کہ اپنے حق کے لیے کھڑے ہوجاؤ، حکومتوں کو منتخب کرنے اور انہیں گھر بھیجنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے، اب عوام کسی کو اپنے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں گے۔گلگت بلتستان کے انتخابات میں جو لوگ دھاندلی کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ 2 سالوں میں پاکستان بدل چکا ہے، اب نہ لوٹوں کو ووٹ ملے گا، نہ دھاندلی کرنے والے بچیں گے اور نہ دھاندلی کروانے والے بچیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے جب کہا کہ لوٹوں کا گھیراؤ کرو تو اس کا مطلب گھیراؤ کرو، ہم لوٹوں کو چھپنے نہیں دیں گے تاکہ جب یہ اپنے حلقوں میں جائیں تو ان کو احساس دلایا جائے کہ یہ کتنا بڑا جرم کرکے آئے ہیں۔یہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی بات کرتے ہیں، یہ عزت ان کے نصیب میں نہیں لکھی اور گلگت بلتستان کو جو صوبہ بنائے گا اس کا نام نواز شریف ہے۔یہ کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا، اب یہ این آر او ہم سے مانگ رہے ہیں لیکن سلیکٹڈ کو مسلم لیگ (ن) این آر او نہیں دے گی کیونکہ پہلے تم سلیکٹڈ تھے اب ریجکٹڈ ہو، عمران خان تم کو این آر او نہیں ملے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain