تازہ تر ین

شرح سود7 فیصد بر قرار ،مہنگائی میں اضافہ،معاشی نموکو خطرات لاحق:مانیٹری پالیسی جاری

کراچی(ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق معیشت کی بحالی کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے اور کاروباری احساسات مزید بہتر ہوئے ہیں جب کہ کورونا کی دوسری لہر پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کے خاصے خطرات کو سامنے لارہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کھانے پینے کی اشیاء کی رسد کے دباؤ کا نتیجہ ہے جو عارضی ہوگا، رواں مالی سال مہنگائی 7 سے 9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جب کہ مہنگائی اور معاشی نموں دونوں کے منظر نامے کو لاحق خطرات متوازن محسوس ہوتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain