تازہ تر ین

اگر دشمن بنایا جائے گا تو چین دشمن بن جائے گا: چین کا آسٹریلیا کو انتباہ

چین نے خبردار کیا ہے کہ آسٹریلیا جان بوجھ کر دو طرفہ تعلقات کو خراب کر رہا ہے، اگر چین کو دشمن بنایا جائے گا تو چین دشمن بن جائے گا۔

چین کے سرکاری عہدیدار  کی جانب سے آسٹریلیا میں دی گئی پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا فہرست میں شامل پالیسیوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے تو یہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر ماحول کے لیے موزوں ہو گا۔

کینبرا میں چینی سفارتخانے نے اہم معاملات پر آسٹریلیوی حکومت کے بدلے ہوئے موقف کو ظاہرکرنے کے لیے 14 الزامات پر مشتمل ڈوزیئر آسٹریلوی میڈیا کے حوالے بھی کیا ہے۔

چینی عہدیدار نے خبردار کیا کہ چین کو دشمن بنایا جائے گا تو چین دشمن بن جائےگا جب کہ آسٹریلیا نے چین کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain