تازہ تر ین

نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کا آخری کورونا ٹیسٹ کل ہوگا

کراچی: نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ممبران کی آخری کووڈ ٹیسٹنگ کل ہوگی۔

پاکستان اسکواڈ کے 54 میں سے 44 ممبران نے مسلسل چار کووڈ ٹیسٹ کلیئر کیے ہیں اور آخری کووڈ ٹیسٹنگ کے رزلٹ کے بعد ٹیم آئسولیشن ختم کرسکے گی۔

پاکستان ٹیم آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد آٹھ دسمبر کو کوئنز ٹاون روانہ ہونا ہے مگر اس سے قبل کرکٹرز کا روٹین ہیلتھ چیک بھی ہوگا ۔

پاکستانی کرکٹرز نے آج معمول کے مطابق مینیجڈ آئسولیشن میں چہل قدمی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرائس چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ممبران شدت سے 8 دسمبر کے منتظرہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain