آج کل ایماندار اسے کہا جاتا ہے ، جو چور بھی ہو اور تابعدار بھی ہو، پاکستان کے قرضے آسمان پر پہنچ گئے لیکن بندہ تابعدار ہے اس لیے کوئی نہیں پوچھ رہا، نائب صدر مسلم لیگ (ن)
انہوں نے سوال کیا کہ جب روٹی ہی 30روپے کی ہوجائے تو کیسے گھرچلایا جائے گا ؟ نوجوان جانتےہیں ملکی حالات کاذمہ دارکون ہے ؟ پوری دنیا کے ممالک نے پاکستان کی پروازیں بند کر دی ہیں، کون کہتاتھاسبزپاسپورٹ کی عزت کراؤں گا؟ بتایا جائے کہاں ہے وہ وزیراعظم جو سائیکل پر جاتا تھا، بتایا جائے کیا اس جعلی حکومت نے ایک بھی اسپتال بنایا؟ ان کے بڑے بڑے دعوے کہاں گئے؟ سپریم کورٹ نےکہابلین ٹری منصوبےکےدرخت کہاں لگے؟ کوئی ہےجووزیراعظم کوان کےدعوؤں سےمتعلق پوچھ سکے ؟ ۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 2جنگیں لڑیں، نوازشریف نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا لیکن وہ پھر بھی غدار ہے ۔ اس حکومت نے اپنے دوستوں کو نوازنے کے لیے ایل این جی کی درآمدمیں تاخیر کی جس سے عوام کو 122 ارب کا نقصان ہوا۔ وزیراعظم کاکچن چلانےوالےدوستوں کوفائدہ پہنچایاگیا۔ ملک میں گیس آتی نہیں لیکن 50،50ہزار کے بل آجاتے ہیں ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ الیکشن چوری کر کے ہم پر نا اہل حکومت مسلط کردی گئی ہے۔ روز صبح خبر ملتی ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے ۔ جعلی حکومت نے ملک بھرمیں ایک اسپتال نہیں بنایا۔ خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنےسے7مریض دم توڑگئے ۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چلڈرن اسپتال لاہورمیں 100بچےمرگئے،چلڈرن اسپتال لاہورکےپاس فنڈنہیں ہیں۔شہبازشریف حکومت کی گرانٹ کوموجودہ حکومت نےختم کردیا۔ سوشل میڈیا کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیاکی بدولت آج نوازشریف کی آوازملک کےکونےکونےمیں گونج رہی ہے،پاکستان کےنوجوانوں کاکردارصرف سوشل میڈیاتک محدودنہیں ہے ۔ مسلم لیگ ن کاسوشل میڈیاونگ نوازشریف کابیانیہ لےکرآگےبڑھتارہا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب وہ انسان ہےجس کےجانےکےبعدبھی لوگ اسےاچھےنام سےیادرکھیں۔شاباش ہےنوازشریف کوانھوں نےخودپرظلم سہہ لیا۔ ارشدملک اچانک اس دنیاسےرخصت ہوگئے ۔ مریم نواز نے اعلان کیا کہ 8 تاریخ کو آر یا پار ہوگا، پی ڈی ایم اب بہت بڑے بڑے فیصلے کرنے جا رہی ہے ۔ عوام یہ جنگ جیت چکے ہیں، 13 دسمبر کے جلسے بس اس بات کا اعلان ہونا باقی ہے ۔ میری پاکستان کے منتخب نمائندوں سے درخواست ہے کہ اگر پارٹیوں نے استعفے دیے تو آپ سب اپنے اہمیت کو پہچانتے ہوئے استعفے دے دیجیئے گا، کیونکہ اب یہ عوام بیدار ہو چکے ہیں، اگر کسی نے کسی مصلحت کے تحت بھی پارٹی سے غداری کی تو عوام اس کا گھیراؤ کریں گے ۔