تازہ تر ین

نیوزی لینڈ میں تمام پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آ گئے

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے تمام 4 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں جس کے بعد قومی ٹیم کی ٹریننگ کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور انہیں اس سلسلے میں جلد اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

اتوار کو قومی ٹیم کے ٹیسٹ کے پانویں اور آخری مرحلے میں تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں جس کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے البتہ اس کا حتمی فیصلہ نیوزی لینڈ حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔

مشہور ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق توقع ہے کہ کھلاڑی جلد کرائسٹ چرچ میں آئسولیشن سے نکل آئیں گے اور منگل کو کوئنزلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ 18دسمبر سے شروع ہونے والی تین ٹی20 میچوں کی سیریز سے قبل ٹریننگ کریں گے۔

ٹی20 میچوں سے قبل پاکستان اے ٹیم نیوزی لینڈ اے کے خلاف دو چار روزہ میچ کھیلے گی جس کے بعد ٹی20 سیریز کے اختتام پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی منعقد ہو گی جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔

کوئنز لینڈ میں پاکستان اے اور ٹی20 اسکواڈ الگ الگ ہوٹلوں میں ٹھہرے گا اور ٹریننگ بھی الگ کرے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں البتہ ان کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ چھٹے دن مثبت آئے تھے وہ کرائسٹ چرچ روانگی تک آئسولیشن میں ہی رہیں گے جبکہ آکلینڈ میں بھی ایک رکن کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں قرنطینہ کی سہولت چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain