تازہ تر ین

مذہبی ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور مذہبی ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کا داعی رہا ہےموجودہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں اتحاد امہ کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے 1.8 ارب مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مطلع کیا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل میں پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک کے شکرگزار ہیں۔

ملاقات میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے موثر سفارتی کاوشیں بروئے کار لانے اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کی موثر ترجمانی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain