تازہ تر ین

انڈسٹریل اسٹیٹ کی جلد خوشخبری دینگے، قومی وسائل لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بدعنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا۔ بدعنوانی جرم کے ساتھ سماجی، معاشی اور معاشرتی ظلم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈال کر اپنے منصب اور ملک سے غداری کرتے ہیں۔ بدعنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔ کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کامشن ہے۔ کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی سے عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ حکومت کا ہر شعبہ کو شفاف بنانے کا تہیہ ہے۔ قومی وسائل لوٹنے والے بچ نہیں سکیں گے۔ حکومت نے تیس برس کے دوران وسائل لوٹنے والے بااثر مافیا پر پہلی بار ہاتھ ڈالا۔ بڑے مگر مچھوں کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 27 ماہ میں ریکوری گزشتہ 10 سال کے مقابلے میں 532 فیصد زائد رہی۔ گزشتہ 10 برس کے دوران محض 43 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی۔ 27 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوریاں ہوئیں۔ اس دوران سرکاری اراضی واگزار کرانے کی شرح گزشتہ 10 سال کے مقابلے6172 فیصد زائد رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain