تازہ تر ین

مذاکرات کا وقت چلا گیا، اب مذاکرات اُس وقت ہوں گے جب وزیراعظم نہیں ہوگا: بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات کا وقت چلا گیا، اب مذاکرات اُس وقت ہوں گے تو جب وزیراعظم نہیں ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا فلسفہ اور منشور ملک کے غریب عوام کیلئے ہی ہے ، حکومت عوام کا دکھ درد محسوس ہی نہیں کر رہی، وزیراعظم عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو انہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس عوام کے مسائل کا حل ہے، ہم تاریخی مہنگائی ، بیروزگاری کا مقابلہ کر رہے ہیں ، عوام اپنے مسائل حل نہ ہونے پر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا تھا ، آپ اپنے کسان سے خریداری نہیں کررہے، دنیا سے خریداری کررہے ہیں۔

احتجاجی تحریک کے حوالے سے پی پی چیئرمین کا کہناتھاکہ لانگ مارچ تو ہونا ہی ہونا ہے، لانگ مارچ کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، لانگ مارچ میں عوام کو ساتھ لے کر جائیں گے اور اسلام آباد پہنچ کر استعفے چھین کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں چل رہے، مذاکرات کا وقت چلا گیا، اب مذاکرات جب ہوں گے تو جب وزیراعظم نہیں ہوگا، عوام اسلام آباد پہنچیں گے تو یہ وزیراعظم نہیں بچ سکے گا۔

بلاول نے مزید کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کے پاس سیکریٹ بیلٹ کا حق موجود ہے، حکومت کو تکلیف ہوتی ہے تو ہمیں بہت مزا آتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے تعزیت کیلئے گیا تھے، میڈیا جو باتیں چل رہی ہیں یہ باتیں اس ماحول میں نہیں ہوسکتی، پولیس کے سامنے میڈیا پر چلنے والی باتیں نہیں ہوسکتیں، نا میڈیا میں آزادی ہے، نا پارلیمان میں آزادی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain