بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف ہر صورت لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا وقت گزر چکا۔ لانگ مارچ پی ڈی ایم کا کارڈ ہے۔ اپنا کارڈ مرضی کے مطابق کھیلیں گے اور ضرور کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں چل رہے۔ اس وقت بات ہوگی جب وزیراعظم چلے جائیں گے۔ وزیراعظم زمینی حقائق سے واقف ہی نہیں۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کے صدر سے تعزیت کرنے کیلئے گیا تھا جس کا غلط پروپیگنڈا کیا گیا۔