وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی گدھ سانحہ مچھ پر سیاسی دکانداری چمکاتے رہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج پوری قوم نے دیکھ لیا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو کہا وہ کر دکھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی گدھ سانحہ مچھ پر سیاسی دکانداری چمکاتے رہے اور سیاسی مقاصد کے لیے ٹسوے بہائے گئے،مگر شہدا کے ورثاء نے محب وطن شہریوں کے دل جیت لیے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وہ ہزارہ برادری کی شکرگزار ہیں جنھوں نے صبر کا مظاہرہ کیا۔