تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ٹیکس حکام اور الیکشن کمیشن کو مختلف زرعی آمدن ظاہر کرنے کے کیس میں دائر اپیل واپس لے لی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین پر 199 ملین سے زائد جرمانہ عائد کیا تھا جبکہ ٹیکس ٹربیونل نے ان لینڈ ریونیو کے جرمانے کا حکم کالعدم قرار دیا تھا۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے ٹربیونل کا فیصلہ غیر واضح قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا۔
جہانگیر ترین نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جبکہ اس درخواست پر آج سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
جہانگیر ترین کی جانب سے دائر اپیل واپس لینے کی بناء پر خارج کر دی گئی۔