تازہ تر ین

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب: فضل الرحمان اور مریم نواز کا حکومت پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام

مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز نے حکومت پر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہےکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ن لیگ کے سینیٹرز کو فون کالز  آرہی ہیں۔

مریم نواز کے مطابق ہمارے سینیٹرز کو کہا جارہا ہےکہ وہ  پی ڈی ایم کے امیدوار کو ووٹ نہ دیں،  ن لیگ کے بعض سینیٹرز نے یہ ٹیلی فون کالز ریکارڈ کرلی ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان پر سنجرانی کو ووٹ دینے کے دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہمارے ارکان کو توڑا تو سب عوام کے سامنے لائیں گے ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نےکہا ہےکہ  انھیں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق نہیں پتہ ، اسی لیےکہا کہ انتخاب نیوٹرل ہیں ۔

انہوں نے انکشاف کیا ہےکہ سلیم مانڈوی والا کی دعوت میں حکومتی سینیٹرز بھی آئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain