تازہ تر ین

حکومت نے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف اپیل واپس لے لی

اسلام آباد: حکومت نے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف اپیل واپس لے لی۔ سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے اپیل واپس لئے جانے پر معاملہ نمٹا دیا۔

جسٹس اعجازلاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان جبکہ شہباز شریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے رجسٹرار سے استفسار کیا کیا شہباز شریف کا کیس سسٹم کے تحت مقرر ہوا یا خاص طور پر ؟ رجسٹرار ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست اعتراض کیلئے مقرر ہوئی تھی، فیصلہ ہوا کہ اعتراض پر فیصلہ درخواست کیساتھ ہی ہوگا، جمعہ کو 9 بجکر 30 منٹ پر اعتراض لگا اور 11 بجکر 30 منٹ پر کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے پوچھا کہ حکومتی وکیل کو ہدایات لینے کیلئے صرف 30 منٹ دیئے گئے، ایک سال میں کتنے مقدمات کی جمعہ کو 12 بجے سماعت ہوئی ؟ بتایا جائے کتنے مقدمات میں یکطرفہ ریلیف دیا گیا ؟ ہائی کورٹ نے یہ بھی نہیں پوچھا کہ شہباز شریف کا نام کس لسٹ میں ہے، کیا اس طرح کا عمومی حکم جاری ہو سکتا ہے جیسا لاہور ہائی کورٹ نے کیا۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ فوجداری مقدمات میں ملزم کی نقل حرکت کو کیسے محدود کیا جا سکتا ہے۔ جسٹس اعجاز الا حسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ رجحان بن گیا ہے ملزم کو پکڑ لیتے ہیں، نیب ریفرنس میں 140 گواہان کے نام شامل کر دیتا ہے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف نے ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے لی ہے، درخواست واپسی کے بعد اپنی درخواست پر اصرار نہیں کرتے۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پھر تو معاملہ ہی ختم ہو گیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا اسی لیے ہم اپنی درخواست پر زور نہیں دے رہے، عدالت وفاق کی اپیل کو دو ٹرمز پر نمٹا دے، لاہور ہائیکورٹ کا بلیک لسٹ سے نام نکالنے کا فیصلہ مثال نہ بنے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain