سپریم کورٹ نے اسٹیل ملز ملازمین کی اگلےگریڈ میں ترقی سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی سے متعلق سماعت ہوئی۔
عدالت نے انجینیئر سمیع میمن و دیگر کی ترقیوں سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ آپ کو کیوں ترقی دی جائے آپ لوگ تو کام ہی نہیں کررہے ، آپ کو کس بات کی تکلیف ہے، بیٹھے بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں ، 2015 سے جب اسٹیل ملز کی پیداوار ہی بند تو آپ کو کس بات کا پروموشن دیں۔
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کی پیداوار بند ہے مگر باقی تمام سیکشن چل رہے ہیں، 2011 سے پروموشن نہیں ہوئے،کورٹ میں کیس کے باوجود اسٹیل ملز نے ملازمت سے ہی نکال دیا ہے۔