تازہ تر ین

اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے : شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ افغانستان میں امن کے خواہش مند ہیں، ہم اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال ہونے دیں گے نہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ ہمارے خلاف کسی کی سرزمین استعمال ہو۔

ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر انتخابی مہم کے سلسلہ میں وفاقی وزیر داخلہ نے ہفتہ کوراولپنڈی میں ٹیپو روڈ پر ایک جلسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کے لوگ جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ حکومت،وزارت خارجہ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو اور دونوں فریقین ٹیبل پر بیٹھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ طورخم پر پھنسے ہوئے ہیں ان کے لیے میں خاص طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ کورونا وباکی احتیاط کرتے ہوئے جن لوگوں نے ویکسینیشن کروائی ہوئی ہے وہ آ سکتے ہیں ۔ جنھوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی ہوئی اور اگر ان کا ٹیسٹ پازیٹو آجاتا ہے تو ان کو قرنطینہ کے لیے بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہوسکتی جب تک وہ 5اگست کے کالے قانون کو واپس نہیں لیتا۔ اگربھارت کو عقل آئے اور وہ اپنے کالے قانون کو واپس لے تو اس کے ساتھ بات آگے بڑھ سکتی ہے ویسے ممکن نہیں ۔وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی آواز دنیا بھر میں سنی جاتی ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھی عمران خان تاریخی کردار ادا کریں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ڈیڈ ہارس ہے ،پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے ،آزاد کشمیر میں بھی عمران خان حکومت بنائیں گے اور بلا وہاں جیتے گا اور میں خود بھی عمران خان کے ساتھ انتخابی مہم پرجا رہاہوں اور وہاں جلسوں سے خطاب کریں گے ۔

نالہ لئی ایکسپریس وے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ لئی ایکسپریس منصوبہ تین برس میں مکمل ہوگا ،پنڈی بدلنے جارہاہے ،غریب بستیاں امیر ہونے جارہی ہیں ،تھوڑے سے لوگ متاثر ہوں گے،نالہ لئی سے ایک نیا راولپنڈی بنے گا ،عمران خان کے نیا پاکستان وژن میں راولپنڈی نیا راولپنڈی ہوگا ،اس کے دونوں اطراف سروس روڈ ہو گی اور اسے پانچ مختلف مقامات سے شہر کے ساتھ منسلک کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،لال حویلی کا مقبوضہ کشمیر کے لال چوک سے گہرا رشتہ ہے ،


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain