لاہور(سروے رپورٹ/ ضعیب بٹ ) صوبائی دارلحکومت میں اشیاءخوردونوش قیمتوں میں اضافے نے حکومتی دعوﺅں کا پول کھول کے رکھ دیا ۔ شہر بھر میں اشیاءخوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹیں تو سب نے آویزاں کی ہیں لیکن ہر مارکیٹ میں ریٹ اپنی کا لینے پر شہری حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔خبریں ،چینل فائیو کے سروے کے دوران مارکیٹوں میں بکنے والی چینی اور آٹا کی کوالٹی اور ریٹ میں واضع فرق دیکھا گیا ۔اکثر مارکیٹوں میںسرکاری ریٹ پر ،چینی کے نام پر میٹھا پاﺅڈر فروخت کے لئے رکھا گیا ہے جس کو گاہگ لینے سے انکار کر دیتے ہیں یہی حال غیر معیاری دالیں، مرچیں مصالحہ جات کاہے ۔دکاندار سرکاری ریٹ پر غیر معیاری دالیں ،مرچیں اور مصالحہ جات دکھاتے ہیںلیکن بہتر کوالٹی کی اشیاءخوردنوش اپنی من مانی قیمت لگا کر فروخت کرتے ہیں۔