عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ممکنہ معاہدے کی امید اور بیرون ملک اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر اضافے کے باعث امریکی کی قیمت میں 44 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی شروع ہوگئی ۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے کمی کے بعد 175 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔
12 نومبر کو انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے دام گرنے لگے، امریکی کرنسی 20 پیسے کمی کے بعد 177 روپے 80 پیسے میں فروخت ہونے لگی۔
آئی ایم ایف سے معاہدے اور سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر جلد منتقلی خبروں اور ترسیلات زر میں اضافے کے سبب ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔